انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے آئندہ سیشن کے نو منتخب قومی صدر
ڈاکٹر دیپک ماكھيجاني نے کہا ہے کہ 2020 تک ہندوستان کو تمباکو سے آزاد
ملک بنانے کے لئے ملک بھر میں آئی ڈی اے عوامی بیداری مہم چلائے گا۔ڈاکٹر ماكھيجاني نے کل مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں صحافیوں
سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل ہدف کو حاصل کرنے کے لئے آئی ڈی اے جنگی سطح پر
مختلف پروگراموں کے ذریعے بیداری مہم چلائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں تقریباً 70 فیصد تمباکو نوشی کرنے والے لوگ اسے
چھوڑنا چاہتے ہیں، لیکن ان میں سے تین سے پانچ فیصد لوگ ہی کامیاب ہو پاتے
ہیں۔